ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: نجومیوں سےنہیں ملا کوئی جواب :نجوم جھوٹ ہے؛روشن خیال مفکر نریندر نایک کی پریس کانفرنس

منگلورو: نجومیوں سےنہیں ملا کوئی جواب :نجوم جھوٹ ہے؛روشن خیال مفکر نریندر نایک کی پریس کانفرنس

Thu, 02 Jun 2022 19:47:15    S.O. News Service

منگلور:2؍ جون   (ایس اؤ نیوز) ملالی مسجد کو لےکر کیرلا کے نجومیوں کی طرف سے ’تامبولا پرشنے ‘کے  دعوے کو چیلنج کرتےہوئے مشہور روشن خیال مفکر نریندر نایک نے جوتشیوں (نجومیوں ) کو اپنی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینےکہاتھا۔ نریندر نایک نے فیس بک کے ذریعے سوال پوچھا تھااور واضح جواب دینے والے کو ایک لاکھ روپیوں کے نقد انعام کا بھی اعلان کیاتھا۔ چار نجومیوں نے چیلنج کو قبول کرتےہوئے اپنے جوابات بھیجے تھے تو وہ چاروں بھی ناکام ہوئے ہیں۔ اس طرح 50لوگوں کو 50لاکھ روپیوں کا انعام دینے والے نریندرنایک کی رقم جوں کی توں باقی رہ گئی ہے۔

روشن خیال مفکر نریندرنایک 26مئی کی صبح 33-11بجے  مختلف ملکوں کی کرنسی ، کاغذات، تحریریں وغیرہ 7لفافوں میں بند کرکے رکھے تھے۔ اس چیلنج کو قبول کرنےو الے 7میں سے 6لفافوں کو منتخب کریں اوران میں سے 5لفافوں  میں بند سوالوں کا واضح دیں گے تو انہیں ایک ایک لاکھ روپیوں کا انعام دینے کا انہوں نے اخبارنویسوں کے سامنےاور فیس بک پر اعلان کیا تھا۔ صحیح جواب اپنے واٹس اپ نمبر یا ای میل پر بھیجنے کی اپیل کی تھی۔

نریندرنایک نے یکم جون کو منگلورو کے پریس کلب میں اخبارنویسوں کےسامنے سوالوں کے لفافوں کو کھولا۔پہلالفافہ خالی، دوسرے میں سفید کاغذ میں لپٹا ہوا ایک ڈالر، تیسرے میں 10درہم، چوتھےمیں نیپال کے 20روپئے ، پانچویں لفافے میں سنگاپور کے10ڈالر کا بل ، چھٹویں لفافے میں Astrology Flopped miserably Once againکی تحریر تھی اور ساتویں لفافے میں بھارت کے 10روپئے کی نوٹ رکھی ہوئی تھی۔

چار افراد  نے سوالات کے جوابات دینےکی کوشش کی۔ جن میں تین نجومی ہیں لیکن کوئی بھی واضح جواب نہیں دے سکے۔ ایک نےکہا  کہ 6لفافے بھی خالی ہیں، دوسرے نے سبھی لفافے خالی ہونے کا جواب دیا۔ ایک اور نے کہا کہ لفافے میں 500روپئے، پھول ، کنکم ، گاندھی کا فوٹو ، پینٹنگ فوٹو ہونےکی بات کہی۔ اس طرح سبھی جوابات غلط ثابت  ہوئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر نائک نے کہا کہ گذشتہ 45برسوں سے توہم پرستی اور اندھی تقلیدکے خلاف میں جو جدوجہد کررہا تھا اور نجوم  کو جھوٹ قرار دیا تھا، اس میں پھر ایک بار میری جیت ہوئی ہے۔

نجومیوں سے پوچھے گئے سوالات کے لفافوں کو اخبارنویسوں کے سامنے ہی سیل کرکے ان میں سے چند رپورٹروں کی دستخط لی گئی تھی۔ تاکہ سائنٹفک اور قانونی سطح پر سب کچھ صحیح ہو۔ کسی فریب ، دھوکہ کو دورکرنے کے لئے بالکل شفافیت کے ساتھ پریس کانفرنس میں ہی لفافوں کو کھولے جانے کی بات نریندرنایک نےکہی۔

نریندرنایک نےکہاکہ کئی معصوم لوگ نجومیوں کے پاس جاکر اپنی موٹی موٹی رقم گنوابیٹھتے ہیں انہیں ان جوتشیوں سے بچانے کی میری جدوجہد جاری رہے گی ۔ پہلے بھی میں سوالات پوچھا کرتاتھا آگے بھی کرتے رہوں گا۔ پریس کانفرنس میں وچاروادی سنگھ کے شیام سندرراؤ، پربھاکر کاپی کاڑو، ڈاکٹر ہرییپا پیجاور ، میور شٹی وغیرہ موجود تھے۔


Share: